جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں قاتل ڈور کا راج، پتنگ بازی زور پکڑنے لگی

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں قاتل ڈور کا راج، پتنگ بازی زور پکڑنے لگی، ڈور پھرنے سے جانی نقصانات کے خدشات لاحق، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائیاں کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق شہرسمیت ضلع بھرمیں پتنگ بازی عروج پر پہنچ چکی ہے قاتل ڈور کا راج ہے، شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہوچکی ہیں۔

شہر کی فضا پتنگوں سے نیلی پیلی رنگ برنگی دکھائی دیتی ہے ہر طرف گڈے ہی گڈے دکھائی دیتے ہیں جس کو اڑانے کے لیے جان لیوا قاتل ڈور کا استعمال سرعام بے دریغ کیا جارہا ہے، شہری گھروں میں بھی غیر محفوظ ہوچکے ہیں چھتوں پر خواتین اور بچے دھوپ میں بیٹھنے کی غرض سے جاتے ہیں تو کٹی ہوئی پتنگوں کی ڈور گلوں اور ہاتھوں میں پھر جاتی ہیں۔

دوسری جانب موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے والے افراد بھی قاتل ڈور کیوجہ سے سہمے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ جبکہ قاتل ڈوراور پتنگ بازی پر قابو نہ پانے پر مزید بڑے حادثات کے خدشات بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی اور مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسے پتنگ بازی رکوانے اورقاتل ڈور پتنگیں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button