
دینہ کے علاقہ رانجھا میرا میں معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد کا دھاوا، نوجوان جاں بحق، 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ منگلا کی حدود جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ رانجھا میرا میں سابقہ رنجش کی بناء پر مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بول دیا، ملزمان کی فائرنگ سے تین خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ اسامہ نامی نوجوان کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیاگیا، مقتول اسامہ سول اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوا۔
جہلم:رانجھا میرا میں مسلح افراد کا دھاوا،فائرنگ،کلہاڑیوں کا استعمال،نوجوان جانبحق تین خواتین زخمی،ڈی پی او جہلم اسپتال پہنچ گئے،ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا بحکم @OfficialDPRPP @Rporwp @GovtofPunjabPK pic.twitter.com/DNRtZuPYzc
— M shahbaz butt (@shahbazbutt78) May 19, 2023
اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی صدر اور بھاری نفری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم پہنچ گئے، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے گئے ہیں۔