دینہاہم خبریں

جہلم ایک تاریخی شہر ہے اور خاص طور پر قلعہ روہتاس عالمی ورثہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

دینہ: ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام قلعہ روہتاس میں جشن بہاراں کے موقع پر غزل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔

غزل نائٹ میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق، ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،موسیقاروں نے اپنی مسحور کن آواز کے ساتھ محفل میں سما باندھ دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہلم ایک تاریخی شہر ہے اور خاص طور پر قلعہ روہتاس عالمی ورثہ ہے ہم نے ضلع جہلم کا تاریخی و سیاحتی چہرہ دنیا کو دکھانا ہے۔

شرکاء محفل نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن بہاراں کے پروگرام منعقد کرنے کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات تفریح اور ثقافت کے فروغ کاموقع بنتی ہیں مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس لازمی ہونے چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button