جہلم میں یوریا کھاد کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

جہلم: یوریا کھاد کی دستیابی اور کسانوں کی مشکلات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت اجلاس، ڈی سی نے یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ یوریا کھاد کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور مارکیٹ میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں یا ناجائز منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں یوریا کھاد کی فراہمی کی تفصیلات معلوم کیں اور کسانوں کو در پیش دیگر مسائل پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button