دینہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار شاہزور اور لوڈر رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح 7 بجے دینہ میں جی ٹی روڈ بل پر ایک تیز رفتار شاہزور نے لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 42 سالہ اصغر علی ولد محمد علی سکنہ ننکانہ صاحب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے لاش کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا۔