
سوہاوہ: جماعت اسلامی یونین کونسل نگیال کے دفتر کا گتر میں افتتاح کر دیاگیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی راجہ محمدجواد نائب امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی تھے، اس موقع پر ڈاکٹر قاسم محمود، فیاض بٹ، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری یحیٰ عبدالعزیز، چوہدری فاروق بھی موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال میں جماعت اسلامی کے مرکزی آفس کا باقاعدہ طورپر فیتہ کاٹ کر افتتاح کردیاگیا، افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت سے کیاگیا، فیتہ راجہ محمد جواد صدر انجمن تاجران گوجرخان و نائب امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی نے کاٹا۔
اس موقع پر ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 25، سیدضیاء اللہ شاہ بخاری امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے ساٹھ، فیاض بٹ جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ شمالی پنجاب، چوہدری فاروق احمد، یحیٰ عبدالعزیز، سید ساجد شاہ بخاری صدر الخدمت فا ؤنڈیشن سوہاوہ سمیت دیگر جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے عہدداروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر قاسم محمود،چوہدری فاروق،سیدضیاء اللہ بخاری نے بھی خطاب کیا، راجہ محمد جواد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج اس دفتر کا افتتاح کردیاگیاہے تمام علاقہ کے لوگ اس دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر آیا کریں اور مختلف کتابوں کا مطالعہ کریں، ہفتہ وار درس قرآن کی کلاس میں شرکت کیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے کاموں کیساتھ کچھ وقت اس دفتر کو بھی دیں تا کہ آپ کو کچھ آچھامل سکے،آپ کو جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر ملک کو سنوارناہوگا،سب نے ملک کو لوٹا ہی ہے اس غریب عوام کیلئے کچھ نہیں سوچا،اب الحدمت فاؤنڈیشن کی سوشل میڈیاپر ایکٹیویٹی کو دیکھ کر کام کریں۔
اختتام پر اسامہ مختار نے راجہ محمدجواد کو کتاب کاتحفہ پیش کیا۔