مر کزی جنازہ گاہ جہلم کے سامنے سڑ ک کو ڈبل کیا جا ئے۔ ڈاکٹر عبد الشکور ملک

جہلم: قبر ستان چوک کے مشر قی حصہ کو تجا وزات سے پاک کیا جا ئے ٹریفک بلا ک کی وجہ سے میت کو لے جا نے میں شدید مشکلا ت کاسامنا کر نا پڑتا ہے ۔
ان خیا لا ت کا اظہار سابق صدر انجمن شہر یان جہلم ڈاکٹر عبد الشکور ملک اور دیگر سما جی راہنماؤں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مر کزی جنا زہ گاہ کے سامنے اگر چہ وسیع دو رویہ راستہ مو جود ہے مگر سڑک کے 20فٹ چوڑی مشرقی حصہ پر عارضی مو وایبل تجا وزات کی بھر مار کی وجہ سے نماز جنازہ کے مو قع پر بد نظمی اور میت کی بے حر متی کا سلسلہ جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز 4نمازجنازہ ادا کئے جاتے جو با لتر تیب گیارہ بجے ،دو بجے ،4بجے اور8بجے ادا کئے جا تے ہیں اس دوران ٹریفک دو نوں طرف سے اور میت کی چا ر پا ئی یا تو بوت در میان میں پھنس جا تی ہے سو گواران اور نمازی شدید کر ب میں مبتلا ہو جا تے ہیں۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ جہلم اور انسپکٹر تجا وزات سے مطا لبہ کیا ہے کہ تجا وزات کو ختم کیا جا ئے اور جنازہ گاہ کے لئے راستے کے مسئلے کو حل کیا جا ئے۔