
دینہ میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ، نامعلوم چور گورنمنٹ سکول کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار جس میں پنکھا ، چیرٹی باکس ، سپیکر ، فرسٹ ایڈ باکس اور دیگر اشیاء شامل تھیں ، چور جاتے جاتے الماری کا لاک توڑ کر سکول کے قیمتی ریکاڈ کو بھی نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں بڑھتی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے ، گزشتہ رات نامعلوم چور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈھوک کھوکھر دینہ کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور کمروں کے تالے توڑتے ہو ئے سکول میں پڑے سامان چیرٹی باکس، بوفر، اسٹینڈ والا پنکھا، فرسٹ ایڈ باکس، ٹارچ لائٹ اور انرجی سیورز اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سکول کا سٹاف جب صبح سکول پہنچا تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا ، چور جاتے جاتے الماری کے تالے توڑ کر سکول کے قیمتی ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا۔ سکول کی ہیڈ مسٹرس کی درخواست پر پولیس نے رپو رٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔