منگلادینہاہم خبریں

ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان کا تھانہ منگلا کینٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمان خان کا تھانہ منگلا کینٹ کا دورہ، دورے کے دوران وزٹ تھانہ جات میں قائم فرنٹ ڈیسک، دفتر آفیسر مہتمم تھانہ، محرر روم، بارک کانسٹیبلان، کمرہ جات تفتیشی افسران، حوالات تھانہ، تھانہ میں نصب شدہ CCTV کیمروں کا بھی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ منگلا کینٹ کا دورہ کیا اس موقع پر SHO اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دوران وزٹ تھانہ جات میں قائم فرنٹ ڈیسک، دفتر آفیسر مہتمم تھانہ، محرر روم، بارک کانسٹیبلان، کمرہ جات تفتیشی افسران، حوالات تھانہ، تھانہ میں نصب شدہ CCTV کیمروں کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے وزٹ کے دوران تھانہ کے انسپکشن رجسٹرز پر نوٹ دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہ کر کے میرٹ پر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و ملازمین عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور خدمت خلق سے پیش آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button