دینہ
اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف ایکشن، ایک آئل ایجنسی سیل

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انعم بابر نے غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 غیر قانونی طور پر چلنے والے آئل ایجنسی کو سیل کر دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی آئل ایجنسی یا گیس کی ری فلنگ کی اجازت نہیں ہے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی خرید و فروخت اور گیس ری فلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جس کیلئے بلاتفر یق کارروائیاں جاری ہیں جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔