صحافیوں کی فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ ڈاکٹر سہیل امتیاز، چوہدری عابد محمود

جہلم: چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں وہ جو کچھ دیکھتے اور سنتے ہیں اسے اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبودترقی اور خوشحالی کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور صحافیوں کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ ضلع جہلم کے صحافی مشکل ترین حالات کے باوجود اپنے فرائض نہایت احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں معاشرے میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر کے صحافی قلم اور کیمرے کا جہاد کرتے ہیں، ملک کی تعمیر وترقی واستحکام میں صحافت کے کردار کونظرانداز نہیں کیا جاسکتا، صحافت پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا ایک ایسا بستر ہے جس پر سو کر کانٹوں کی تکلیف کو ایک صحافی ہی محسوس کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافت کے میدان کے شہسواروں نے پچھلے چند سالوں کے دوران وطن عزیز میں سینکڑوں صحافیوں نے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہم اپنے ان عظیم سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ سچ لکھنے کہنے اور دکھانے میں اگر ہماری جانیں بھی چلی جائیں تویہ سودا مہنگا نہیں۔
اس موقع پر عاطف بٹ، عبدالغفارآذاد، چوہدری دانیال عابد، چوہدری تصور حسین ، سید ناصر حسین شاہ، مرزاقدیر بیگ، اسماعیل افتخارسمیت دیگر بھی موجود تھے۔