ڈومیلیسوہاوہ

راجہ یاور کمال نے 15 کروڑ کی میگا گرانٹ سے ککرالہ تتروٹ پدھری روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ تتروٹ میں ککرالہ تا پدھری سڑک کے سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلہ میں جلسہ کا انعقاد کیاگیا جس میں ایم پی اے راجہ یاور کمال کا پنڈال پہنچنے پرشاندار استقبال کیاگیا۔

ایم پی اے کے ساتھ راجہ عبدالرؤف ترکھانی میرا بڑاگواہ، روح الحسنین کیانی راولپنڈی،چوہدری تصور نعیم گجرگجرکٹاریاں،راجہ معروف عابد بڑاگواہ کی جلسے میں شرکت ہوئی، ایم پی اے راجہ یاورکمال نے بھرپور استقبال کرنے پر جلسہ انتظامیہ اور اہلیان تتروت کا شکریہ ادا کیا۔

ایم پی اے راجہ یاور کمال نے خطاب کرتے ہوتے بتایا کہ ڈومیلی کے لیے ریسکیو1122 اور خواتین کے لیے ڈگری کالج ڈومیلی میں منظور کروانے کی کوشش کر رہا ہوں، جلد تھانہ ڈومیلی کے لوگوں کو خوشخبری دیں گے۔ میری اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی کوششوں سے حلقہ میں 3ارب کے فنڈ جاری ہوئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا اور الحمدللہ اب ان پراجیکٹ پر کام شروع ہے۔

ایم پی اے راجہ یاورکمال نے مزیدکہا ککرالہ تتروٹ پدھری روڈ کا کام اگلے 4/5 دن تک شروع ہو جائے گا، تھانہ ڈومیلی کے لیے مزید منصوبے لانے کا بھی اعلان کیا۔

جلسہ میں عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی، جلسے میں اہلیان تتروٹ نے بھی روڈ کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ایم پی اے راجہ یاور کمال صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، انتظامیہ نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button