دینہ
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں، کیمپ میں علاقہ کی معززین شخصیات سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ہفیال میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، آنکھوں کے سپیشلسٹ، فزیوتھراپسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ و مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں۔
کیمپ دن 3 بجے سے لے کر 5 بجے تک لگایا گیا، کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو فری ادویات ملنے پر الفلاح فاؤنڈیشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کی کوششوں اور خدمات کو سراہا گیا، کیمپ میں علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔