
جہلم: کالاگجراں چوکی کے ایریا میں جی ٹی روڈ پر مسلم لیگ (ن) سرائے عالمگیر کے راہنماء راجہ رؤف یعقوب کے گھر ڈکیتی اور اغواء کی مبینہ واردات، ملزمان نے تیز دھار آلے سے راجہ رؤف کو زخمی کر کے دینہ بس سٹاپ کے قریب پھینک دیا، ہسپتال پہنچ کر (ن) لیگی راہنماء جاں بحق ہوگئے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ رانا ثنا اللہ نے متعلقہ اداروں کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وزیر داخلہ نے واقعے میں ملوث مجرمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بھی راجہ رؤف کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا اور ہدایت کی سپروائزری افسران متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں، ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔