جہلم

بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے سے عام آدمی کا جینا دشوار اور زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ افضل بلوچ

جہلم: مزدور رہنما حاجی محمد افضل بلوچ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے سے عام آدمی کا جینا دشوار اور زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں نے عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جمع کیا، شائد اسی لئے بیرون ممالک بدترین سیلاب کے باوجود پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کرر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی ساکھ کی بحالی اور کرپشن سے نجات بڑے چیلنج ہیں، پیراشوٹ کے ذریعے اقتدار پر قابض حکمرانوں کے برسراقتدار آتے ہی تاریخ کی بد ترین مہنگائی ھوئی جس سے غریب، مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی زندگی چھین لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غربت میں اضافہ اور غربت کی وجہ سے چوریوں اور ڈکیتیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے فوری ازالے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button