دینہ: تاجر کی طرف سے مسجد کو راستہ دینے پر مسجد امن کمیٹی کی طرف سے دعائیہ تقریب کا انعقاد

دینہ کے تاجر رانا محمد الیاس کی طرف سے مسجد کو راستہ دینے پر مسجد امن کمیٹی کی طرف سے شکریہ اور دعائیہ تقریب کا انعقاد، تقریب جامع مسجد قادریہ حنفیہ محلہ معصوم شاہ دینہ میں منعقد ہوئی جس میں تاجر رانا محمد الیاس، خطیب شیخ طارق جاوید، محمد عاطف بٹ، قاری محمد رفیق، حاجی ارشد محمود، آصف محمود خلجی سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے تاجر رانا محمد الیاس نے کمرشل مارکیٹ میں اپنی قیمتی دوکان کو توڑ کر جامع مسجد قادریہ حنفیہ محلہ معصوم شاہ کو راستہ دینے پر مسجد کی امن کمیٹی نے تاجر رانا محمد الیاس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں مسجد کے خطیب قاری طارق جاوید، خادم قاری محمد رفیق، حکیم محمد عاطف بٹ، حاجی ارشد محمود، ملک رزاق، ملک عرفان، حاجی لطیف نوشاہی، عامر اسلام، آصف محمود خلجی، شاہ نواز، حاجی خالق سمیت اہلیان محلہ معصوم شاہ اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں تاجر رانا محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر پروقار دعائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، دعا کے بعد مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر زرگر رانا محمد الیاس نے کہاکہ یہ مسجد کو آباد کرنے کے لیے کیا ہے میری ایک ہی گزارش ہے کہ نماز کی پابندی کریں تاکہ اللہ سے ہمیں بخشش کا ذریعہ مل سکیں۔