پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان پولیس نےرات ایک بجے ملنے والے 2 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملا دیا

پنڈدادنخان: پنجاب پولیس کی بچھڑوں کو ملانے کی روایت برقرار، تھانہ للِہ پولیس نے دوران گشت رات کے 1 بجے للِہ انٹرچینج کے قریب ملنے والے دو بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے تھانہ للِہ پولیس کے ایس آئی محمد مطلوب اپنی ٹیم کے ہمراہ رات کے 1 بجے گشت کر رہے تھے للِہ انٹرچینج کے قریب ان کو دو نامعلوم بچے دکھائی دیئے جن سے معلومات لینے پر انہوں نے اپنا نام محمد کاشف اور دوسرے کا نام ثقلین پسران غلام شبیر سکنائے چنوں وال تحصیل چوآ سیدن شاہ ضلع چکوال بتلایا۔

پولیس نے دونوں کو لاوارث جان کر تھانہ للِہ لائے اور ان کے والد کا نمبر حاصل کر کے فوری طور پر رابطہ کیا گیا اور بچوں کو ان کے حقیقی والدین کے حوالے کردیا گیا جس پر سماجی حلقوں نے تھانہ للِہ پولیس کے ایس آئی محمد مطلوب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button