سیرت نبی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک بہتر معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ پیر محمد زکریا نعمانی

دینہ: حضور نبی کریم ﷺ ساری کائنات کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے پوری امت مسلمہ میلاد مصطفیٰ ﷺ منا کر ربِ کائنات کا شکر ادا کرتی ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے عظیم شانوں والا رسول عطاء فرمایا اور ہمیں آپ ﷺ کا امتی ہو نے کا اعزاز عطاء فرمایا، آپ ﷺ کی نو رانی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے مینارہ نور ہیں، امت مسلمہ ان تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے دینہ میں جشنِ عید میلاد النبی کے بہت بڑے جلوسوں کی قیادت میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان آپ ﷺ کے نام پر قائم ہوا، انشاء اللہ اللہ تعالیٰ اس نام کی بر کت سے ہمیشہ سلامت رہے گا، سیرت نبی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک بہتر معاشرے کی تشکیل ممکن ، آپ ﷺ کائنات کی عظیم ترین شخصیت ہیں، سیرت رسول ﷺ کا ہر پہلو انسانی زندگی کی مکمل رہنمائی کر تا ہے۔
جشن ِ عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب سے پیر محمد سعد نعمانی ، فضل حق رسول خطیب جامع مسجد دینہ ، پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی ، افتخار احمد مغل ، پیر محمد امین نعمانی ، پیر محمد سعید نعمانی ،حاجی عبدالرشید ، مو لانا محمد عارف ، قاری بلال قادری صدر منہاج القرآن دینہ ، افتخار حسین ملک ، زاہد ناگی ، چوہدری محبوب ، رفاقت نعمانی سمیت دیگر نے خطاب اور شر کت کی۔
جلوس مین چوک دینہ سے صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو ریلوے روڈ سے ہو تا ہوا جی ٹی روڈ ، منگلا روڈ ، داتا چوک ،مین بازار اور مین چوک پر اختتام پذیر ہوابعد ازاں المصطفیٰ بز نس کمیو نٹی دینہ اور جامع سیدہ زینب کی جانب سے شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ المصطفیٰ بز نس کمیو نٹی کی جانب سے وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔