پنڈدادنخان

کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ چوہدری شفقت بلال گوندل

پنڈدادنخان: کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے، محکمہ لائیو سٹاک کے طرف سے یوسی ساؤوال میں لمپی سکن وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل ساؤوال تحصیل پاکستان تحریک انصاف چوہدری شفقت بلال گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے، مشکل کی اس گھڑی میں کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چوہدری شفقت بلال گوندل نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ظفر عباس سمیت کی زیر نگرانی محکمہ لائیو سٹاک لمپی سکن وائرس کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں جو قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یوسی ساؤوال کے گاوں جوتانہ میں جانوروں کو لمپی سکن وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور انکو سسٹم پر اپ لوڈ کیا گیا جبکہ متاثرہ جانوروں کے اردگرد مکھی مچھر اورچچڑ سے محفوظ رکھنے کیلئے سپرے کیا گیا۔

چوہدری شفقت بلال گوندل نے کہا کہ تحصیل بھر میں ہنگامی بنیادوں پر جانوروں کو لمپی سکن وائرس سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button