جہلم

راجہ عبدالرؤف کے بیمانہ قتل پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا گہرے دکھ کا اظہار

جہلم کی نامورکاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت راجہ عبدالرؤف کے بیمانہ قتل پر صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا گہرے دکھ کا اظہار،راجہ عبدالرؤف کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ملک خاور شہزاد

معروف کاروباری ،سماجی و سیاسی شخصیت راجہ عبدالرؤف کے بیمانہ قتل پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ملک خاور شہزاد و اراکین نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ عبدالرؤف ایک ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے سرائے عالمگیراور جہلم میں ان کا ایک مقام تھا ان کے قتل سے جہلم کے کاروباری طبقے میں عدم تخفظ کا احساس شدت سے پیدا ہواہے۔

صدر جے سی سی آئی ملک خاور شہزاد نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کے تمام شہریوں کی جان و مال بالخصوص کاروباری حضرات کے تخفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ پرامن ماحول میں کاروباری سرگر میاں جاری رکھی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button