کھیوڑہ

کھیوڑہ میں بیرون ملک محفوظ اور قانونی ہجرت کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

کھیوڑہ (شعیب کھوکھر) مائیگرنٹ ریسورس سینٹر(MRC) اور یوتھ ایمپلائی ابلیٹی نیٹورک (YEN) کے زیراہتمام محفوظ باخبراور قانونی ہجرت کے بارے میں ایک آگاہی سیمینار کھیوڑہ شہر میں منعقد کیا گیا جس میں مائیگرنٹ ریسورس سنٹر کے ٹرینر اور YEN کے کوآرڈینیٹر شکیل عباس منہاس اور سعید احمد نے شرکاء کو محفوظ اور قانونی ہجرت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو مفت کونسلنگ کے لئے مائیگرنٹ ریسورس سنٹر سے روابط اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاء کو بیرون ملک نوکری کے حصول کے لیے مطلوبہ لوازمات اور مسودات بشمول ویزا، صحت سرٹیفکیٹ، کنٹریکٹ, انشورنس روانگی سے قبل مکمل تربیت،OEP کی تصدیق کے لئے BEOE کی ویب سائٹ اور ایم آر سی سے مدد لینے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

کہا کہ غیر قانونی ہجرت کے نتیجے میں پیش آنے والی مشکلات اور خطرات نہ صرف ان کے لئے بلکہ ان کے خاندانوں کے لیئے بھی بہت سنگین اور ھولناک ہیں۔ سیمینار میں شرکاء کو بیرون ملک سفر کو محفوظ بنانے اور قانونی ہجرت کے طریقہ کار کو اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔

یوتھ ایمپلائی ابلیٹی نیٹ ورک کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شکیل عباس نے شرکاء کوتنبیہ کی کہ وہ اپنے آپ کو دھوکے اور فراڈ سے بچائیں اور قانونی ہجرت کو ہی اپنائیں کیونکہ غیر قانونی ہجرت سے ان کو مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان کا بھی خطرہ ہے۔

شرکاء نے سیمینار کے مقاصد کو بخوبی سمجھنے پر اس سیمینار کو بہت سراہا اور مستقبل میں اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی زور دیا۔

اس تقریب میں موجود جرنلسٹ اور کھیوڑہ پریس کلب کے صدر شعیب رسول کھوکھر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہجرت کی حوصلہ شکنی کی جائے کیونکہ اس سے بہت سے نوجوان انسانی سمگلروں کے جال میں پھنس کر اپنے پیاروں کو ہمیشہ کے لیئے مصیبت اور غم دے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قانونی ہجرت ھی سب سے بہترین عمل ہے۔

تقریب میں تحصیل پنڈدادنخان کے سینئر ترین صحافی معروف کالم نگار اورنگزیب عالمگیر کو خصوصی شریک مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائیگرنٹ ریسورس سینٹر کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شکیل عباس اور محمد سعید اس تنظیم کا اثاثہ ہیں اور ان کی اس آگاہی مہم کو بھر پور ویلکم کرتے ہیں یقیناً اس سے شرکاء بھر پور مستفید ہوئے ہوں گے اس طرح کی سیمینارز تحصیل بھر میں منعقد ہونے چاہئے کیونکہ ان کے مثبت نتائج ہی متوقع ہیں۔

انہوں نے اپنے ادارہ غریب وال فیکٹری کی جانب سے ایسے فورم کے لئے خدمات کی یقین دہانی بھی کروائی جس پر مائیگرنٹ ریسورس سنٹر حکام نے ان کا اور ادارہ کے تعاون کی پیشکش کا پیشگی شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button