جہلماہم خبریں

بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف جہلم کے شہریوں کا احتجاج

جہلم: بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز، فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے، ضلع بھر میں صارفین وفاقی حکومت کے خلاف آگ بھگولہ، احتجاجی ریلیاں، آئیسکو سرکل جہلم کے صارفین سڑکوں پر، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، ٹیکسسز کی بھرمار، فیول ایڈجسٹمنٹ نے صارفین کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا، جہلم پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرین نے ٹریفک بند کر کے دل کی بھڑاس نکالی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ اور نئے ٹیکسز عائد کئے جانے پر صارفین کے صبرکا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ صارفین نے حکومتی کارکرد گی سے مایوس ہو کر جہلم پریس کلب کے باہر بجلی کے بلز ہاتھوں میں پکڑ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کر نے والے حکمرانوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کے کسانوں، زمینداروں اور محنت کشوں کو زندہ درگو رکر دیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ مو جودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی سمیت زراعت کا شعبہ اور ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ اگر شہباز شریف کی حکومت نے ملک کے غریب عوام اور کسانوں کی مشکلات کا مداوا نہ کیا تو آمدہ انتخابات میں ہم سے دوٹوں کی توقع بھی نہ رکھی جائے۔

جہلم پریس کلب کے باہر مظاہرین نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں عائد کئے گئے، خود ساختہ ٹیکسز کو ختم کر کے بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کیاجائے تا کہ غریب سفید پوش طبقہ معمولات ز ندگی احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button