ڈومیلی
چوہدری رخسار احمد کانسٹیبل پنجاب پولیس کے بھائی زین العابدین رشتہ ازدواج میں منسلک

ڈومیلی کے علاقہ تھلہ چوہدریاں میں چوہدری ذوالفقار احمد مرحوم کا صاحبزادہ چوہدری رخسار احمد کانسٹیبل پنجاب پولیس کے چھوٹے بھائی چوہدری زین العابدین جٹ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔
دعوت ولیمہ کی تقریب باخیروعافیت سے سرانجام پائی، دعوت ولیمہ کی تقریب میں علاقہ کی سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات سمیت دلہے کے دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ مہمانوں نے زین العابدین کو شادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئی زندگی پر جوڑی کیلئے دعا کی۔
تقریب میں راجہ مطلوب کیانی، چوہدری صغیر احمد، شکیل احمد وارثی، چوہدری سعید ریاض، شعیب دانش، صہیب خالد، چوہدری مسعود احمد، شاہد اقبال، چوہدری لطیف، ٹھیکیدار لیاقت حسین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔