
دینہ: جی ٹی روڈ دینہ پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے طلباء پر موت کے سائے منڈلانے لگے، چھٹی کے وقت بچوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک کا بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے بچے ٹولیوں کی شکل میں جب نکلتے ہیں تو جی ٹی روڈ کراس کرتے ہوئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوور سپیڈ سے آنے والی گاڑیوں کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں جی ٹی روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ جس میں ہزاروں کے حساب سے طلباء زیر تعلیم ہیں مگر جہاں پر روڈ کی سیفٹی کے حوالے سے کوئی انتظامات نہ ہیں، چھٹی کے وقت جب بچوں کا رش سکول سے باہر نکلتا ہے اور جی ٹی روڑ کراس کرنے کے لیے طالب علموں کاروڈ پر رش جمع ہو جاتا ہے۔
ادھر سے جی ٹی روڈ سے گزرنے والی گاڑیوں کے لاپرواہ ڈرائیور حضرات اپنی سپیڈ کم کیے بغیر گزر جاتے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، اس سلسلے میں نہ سکول اور نہ ہی انتظامیہ کی طرف سے بچوں کی سیفٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
شہریوں نے ڈی پی او جہلم اور موٹروے پولیس کے افسران سے اپیل کی ہے کہ چھٹی کے وقت پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ طالب علم آسانی کے ساتھ روڈ کراس کر سکیں تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو سکے۔