جہلماہم خبریں

جہلم میں بھیگ مانگنے والی خاتون کو معمر شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم میں بھیگ مانگنے والی خاتون کو معمر شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں خاتون بھکاری ایک گھر بھیک مانگنے گئی جہاں یعقوب نامی شخص نے خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کے بعد خاتون کو بھیک کی صورت میں ملزم نے 100 روپے بھی دیئے۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، متاثرہ خاتون سے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی، ڈی این اے کے لیے سیمپل لاہور لیبارٹری بجھوا دیئے گئے۔
جہلم میں بھیگ مانگنے والی خاتون کو معمر شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم یعقوب نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button