جہلم

ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال کے اعزاز میں ڈی پی او آفس جہلم میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جہلم: ایس پی انویسٹی گیشن جہلم ڈاکٹر انعم فریال کے اعزاز میں ڈی پی او آفس جہلم میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے تقریب میں شرکت کی۔

پولیس افسران نے ایس پی انویسٹی گیشن کی جہلم پولیس کے لیے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایس پی انویسٹی گیشن نے ڈی پی او جہلم اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سروس کا حصہ ہے، جہلم پولیس کے ساتھ بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جہلم پولیس کی طرف سے ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال کو سوینئیر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button