عیدگاہ میں عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس کے اعلیٰ انتظامات پہ میلاد کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نمبردار پرویز جفالی

جہلم (مرزا کفیل بیگ کیفی) جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر یونین کونسل کوٹلہ فقیر کے علاقہ عیدگاہ میں جلوس کا اہتمام کیا گیا۔
جلوس میں مقامی علامہ اکرام، سیاسی، سماجی، رفاعی تنظیموں کے عمائدین سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ ثناء خوان مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم عبدالناصر قادری اور میاں بشیر عاجز نے علالت کے باوجود جلوس میں شرکت کر کے گلہائے عقیدت پیش کیا۔
جلوس کے راستوں میں علاقہ مکینوں کیجانب سے نذر نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جلوس مرکزی نورانی جامع مسجد سے شروع ہو کر میلاد چوک عیدگاہ پہنچا جہاں علامہ اکرام نے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پہ روشنی ڈالی۔
بعد ازاں جلوس محمدی بازار سے ہوتا ہوا مرکزی نورانی جامع مسجد پہ اختتام پذیر ہوا، جہاں بہترین ماڈلز اور سجاوت پہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی
اس موقع پر نمبردار پرویز جفالی نے کہا کہ عیدگاہ میں عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس کے اعلیٰ انتظامات پہ میلاد کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔