جہلم

تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرصدارت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف نے یکساں قومی نصاب، ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی سرگرمیوں، عشرہ شان رحمت اللعالمین، کورونا اور ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران ہفتہ وار سکولوں کے دورے کریں گے تاکہ انتظامات کے ساتھ ساتھ سہولیات کا جائزہ لے کر مزید بہتر بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button