سیکرٹری یوسی پھلڑے سیداں طارق رشید کا بیٹا حافظ بلال احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

پڑی درویزہ: سیکرٹری یونین کونسل پھلڑے سیداں طارق رشید کے بیٹے حافظ بلال احمد کی شادی خانہ آبادی ہمراہ دختر ذوالفقار علی بخیر و خوبی پائیہ تکمیل کو پہنچ گئی۔
تحصیل صدر مقا م سوہاوہ کے مقامی شادی ہال میں شاندار دعوت ولیمہ منعقد کی گئی، جس میں عزیز و اقارب کی کثیر تعداد کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سوہاوہ ملک ضمیر حسین، سابق ناظم یونین کونسل و ممبر ضلع کونسل جہلم سید صغیر علی بخاری، سابق جنرل کونسلر چوہدری امتیاز احمد شامل تھے۔
دعوت ولیمہ میں میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے اہلکاران، تحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے سیکریٹری صاحبان، سماجی کارکن راجہ محمد شعیب، مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود، تحریک برائے ترقی پڑی درویزہ کے شاہد محمود مغل، طالب حسین زرگر، موہڑہ روشن سے سماجی کارکن محمد قدیر اور دیگر علاقہ بھر سے کئی سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل تھیں۔