دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا سے مزید 4 افراد متاثر، فعال کیسز کی تعداد 17 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع جہلم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح 1.56 فیصد ہے۔

اس وقت جہلم میں 17 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 149844 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2781 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2687 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 77 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 88467 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1298 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح1.58 فیصد ہے۔

جہلم میں اب تک 74 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 3019 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 868397 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 26 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آوٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button