جہلم

ضلع جہلم میں موسم سرما کی پہلی بارش، عوام کے چہرے کھل اٹھے، سردی کی شدت میں اضافہ

جہلم میں ابر رحمت برس پڑا، ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا، لوگوں کے چہرے بارش برسنے سے کھل اٹھے، موسم خوشگوار ہو گیا، شہریوں نے بارش پر پاک پرودگار کا شکر ادا کیا، حالیہ بارش سے بیماریوں میں کمی واقع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کی چاروں تحصیلوں دینہ، جہلم، سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے عوام کے چہرے کھل اٹھے، بارش نہ ہونے کی وجہ سے بیماریوں نے ڈیرے جما رکھے تھے کسان حالیہ بارش سے بہت خوش دکھائی دیئے۔

شہریوں نے بارش کا خوب لطف اٹھایااور اس عنایت پر اللہ کا شکرادا کیا، بارش سے درختوں کے پتے دہل گئے، فضا گردو غبار سے پاک ہو گئی بارش سے انسانوں سمیت چرند، پرند غرض ہر ذی روح نے اس بے پایاں نعمت کے لیے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش بروقت ہو جانے سے گندم کی فصلیں اچھی ہوں گی، ہم اپنے رب کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، بارش سے پودوں جانوروں میں ایک مرتبہ پھر جان سی آ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button