جہلم

گجرات کو ڈویژن کا درجہ ملنے پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ منظور بھٹی

جہلم: گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے کر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات ، منڈی بہاؤ الدین اور حافظ آباد کی عوام کے دل جیت لئے ہیں، گجرات ڈویژن کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق پنجاب لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر ، کوآرڈینیٹر و ماڈریٹر پریسبیٹیرین چرچ آف پاکستان اور مسلم لیگ ق مینارٹی ونگ ضلع جہلم کے صدر شیر پنجاب منظور بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت کا حلف اٹھاتے ہی عوامی و فلاحی کاموں کے ذریعے عوام کے دل جیتے لئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موصوف ایک منجھے ہوئے اور باصلاحیت سیاستدان ہیں اور عوام کی نبض پہ ہاتھ رکھتے ہیں۔ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر کے انہوں نے اساتذہ برادری کے بھی دل جیت لئے ہیں ۔ چوہدری پرویز الٰہی عوام کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ہمت اور توفیق عطا کرے کے وہ عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرتے رہیں۔

منظور بھٹی نے کہا کہ ضلعی صدر ق لیگ چوہدری محمد عارف و دیگر عہدیداران سے مشاورت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو جہلم کے دورہ کی دعوت دیتے ہیں ،جہلم کی عوام ان کیلئے دیدہ و دل فرش راہ کئے بیٹھے ہیں ۔ جہلم کے لوگ ان کا تاریخی استقبال کریں گے۔

منظور بھٹی نے مزید کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد ہندوستان سے آزادی نصیب کرے اور ان کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا فیصلہ کرنے کا موقع عطا کرے ۔

منظور بھٹی نے تمام پاسٹرز، مبشرز، ایلڈرز اور تمام مسیحی کلیسیاسے اپیل کی ہے کہ وہ حالیہ سیلاب سے متاثرین اور کشمیری بہن بھائیوں اور ملک پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے آمدہ اتوار کی عباد ت میں خصوصی دعائیں کرائیں ۔ انہوں نے چیئرمین تحریک انصا ف عمران خان اور ان کی ٹیم کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button