جیل بھرو تحریک میں یوسی نگیال کی پوری تنظیم سب سے پہلے گرفتاری دے گی۔ راجہ بابرکیانی

ڈومیلی: عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں یوسی نگیال سے ہماری پوری تنظیم سب سے پہلے گرفتاری دے گی، عمران خان کی کال پر جمعرات کو مہنگائی مارچ کریں گے، جس میں سب کو دعوت دیتا ہوں اپنے حق کیلئے باہر نکلیں۔
ان خیالات کا اظہار صدر یونین کونسل نگیال راجہ بابرمحمود کیانی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں یونین کونسل نگیال سے سب سے پہلے میں اور میری تنظیم باڈی گرفتاری دے گی اور جمعرات کو مہنگائی مارچ میں بھی بھرپور شرکت کریں گے، جس میں ضلع جہلم کی عوام بشمول یوسی نگیال کے مکینوں کو اپنے حق کی خاطر اس مارچ میں شرکت کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے نے ملک کو ڈیفالٹ کر دیا، غریب طبقہ بھوک کے سے مر رہا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اپنے عزیز رشتہ داروں کو نوازا جا رہا ہے، اس دو نمبر حکومت سے خاتمے تک عمران خان کی جنگ کے ساتھ ٹائیگرز کھڑے رہیں گے۔