جہلم

جے سی سی آئی کے وفد کا منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کادورہ

جہلم: جے سی سی آئی کے وفد کا منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، منڈی بہاؤالدین چیمبرآف کامرس کے صدر سید حیدر رضا نقوی نے صدر جہلم چیمبر آف کامرس عمر مشتاق برگٹ، ان کے اراکین چوہدری سہیل عزیزآف چیلیانوالہ، اسحاق ڈار و دیگر کا والہانہ استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر مشتاق برگٹ، ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالہ، اسحاق ڈار اور اسسٹنٹ سیکرٹری ممبر شپ وقار احمد شیخ منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچے تو ان کے صدر سید حیدر رضا نقوی، سینئر نائب صدر حسنین مشتاق، نائب صدر زاہد جمیل، ایگزیکٹو باڈی کے اراکین شاہد حنیف گجر، سرفراز احمد، ظفر حمید خان، ظفرراں، ارشد جپراں و دیگر کی موجودگی میں خوش آمدید کہا اور عمر مشتاق برگٹ کو سید حیدر رضا نقوی نے پھولوں کاگلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر ایم سی سی آئی کے صدر سید حیدر رضا نقوی نے کہا کہ جہلم اور منڈی بہاؤالدین کا آپس میں صرف گہرا رشتہ ہی نہیں بلکہ ہماری رشتہ داریاں ہیں اور اس رشتے کو ہمیں مزید استحکام دینا ہوگا، انشاء اللہ آپ نے جو پہل کی ہے اس کاجواب ہم بھرپورطریقے سے دیں گے اور جلد ہی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ کریں گے اور بزنس کمیونٹی کیلئے مل جل کرایک ٹیم کی طرح کام کریں گے۔

عمرمشتاق برگٹ صدر جے سی سی آئی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ منڈی بہاؤالدین ہمارادوسراگھر ہے ہمیں اپنے رابطوں کو بڑھانا ہوگا رشتوں کا استحکام صرف اسی صورت ممکن ہوتا ہے امید ہے کہ آپ سے روابط مزید بہتر ہوں گے۔

ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین میرا آبائی ضلع ہے، میرا تعلق چیلیانوالہ سے ہے، انشاء اللہ ہم نہ صرف روابط کو بڑھائیں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی عزت واحترام کا بھی خیال رکھاجائے گا۔ آخر میں صدر ایم سی سی آئی سید حیدر رضا نقوی نے صدر جے سی سی آئی چوہدری عمرمشتاق برگٹ اور ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز و دیگر کو شیلڈز پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button