دینہاہم خبریں

دینہ میں نامعلوم چور چوری کی واردات کے بعد دودھ دہی کی دوکان کو آگ لگا گئے

دینہ میں چوری کی دلیرانہ واردات، نامعلوم چور چوری کی واردات کے بعد دودھ دہی کی دوکان کو آگ لگا گئے، دوکان میں پڑے فریج اور دیگر قیمتی سامان جل گیا، لاکھوں کا نقصان، پولیس بے بس شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور داتا روڈ پر واقع الاعوان دودھ دہی شاپ کے تالے توڑ کر قیمتی سامان لے اڑے اور جاتے جاتے دوکان کو آگ لگاگئے جس سے دوکان میں پڑا قیمتی سامان ڈی فریزر اور دیگر قیمتی سامان جل گیا۔

یاد رہے کہ چندماہ قبل بھی اسی بلڈنگ میں واقع ڈینٹل لیب کے لاکھوں روپے نامعلوم چور تالے توڑ کر لے اڑے تھے۔

دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار جبکہ پولیس کی کارکردگی صفر ہو کر رہ گئی، شہریوں نے اعلی حکام سے دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button