دینہاہم خبریں

جو بندہ ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتا وہ ملک میں انقلاب لانے کی بات کرتا ہے۔ چوہدری ندیم اختر

دینہ: چوہدری ندیم اختر نے کہا کہ جو بندہ اپنی حکومت میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتا وہ ملک میں انقلاب لانے کی بات کرتا ہے۔ چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو گالیاں دینے کا کیا مقصد ہے، جرات پیدا کرو اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ سے فارغ کرو۔

مسلم لیگ ن یونین کونسل مدوکالس تحصیل دینہ کے صدر چوہدری ندیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے۔ عنقریب قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف وطن واپس پہنچ کر ن لیگ کی قیادت سنبھالیں گے اور مستقبل قریب کے انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پوری سیاسی زندگی قول و فعل میں تضادات سے بھری پڑی ہے۔ اس بندے نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالانکہ دو صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اس کی حکومتیں قائم ہیں مگر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد یہ نیم پاگل ہو چکا ہے، لانگ مارچ اس کا فلاپ ڈرامہ ثابت ہو چکا ہے۔

چوہدری ندیم اختر نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن متحد ہے اور آئندہ عام انتخابات میں 2013 ء کی طرح کلین سویپ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button