جہلم

نیا ٹیکس عائد، اب 100 روپے کے موبائل لوڈ پر کتنا بیلنس ملے گا؟

حکومت نے عوام پر موبائل ٹیکس بم گرا دیا، 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 27روپے 23پیسے ٹیکس لگ گیا، مہنگائی کے مارے عوام کی چیخیں نکل گئیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ضمنی بجٹ میں موبائل فون کارڈز پر اضافی ٹیکس نہیں لگے گا مگر یہ وعدہ ہوا میں اڑا دیا گیا۔موبائل فون کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اب 100 روپے کے کارڈ پر 27 روپے 23 پیسے کا ٹیکس لگ چکا ہے۔ 100 روپے کے کارڈ پر ودہولڈنگ ٹیکس 10فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کردیا گیا۔

ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں موبائل فون صارفین سے 13 روپے 4 پیسے کی وصولی ہوگی، سیلز ٹیکس کی مد میں صارفین سے 14 روپے 19 پیسے کی وصولی کی جائے گی۔100 روپے کے کارڈ پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا اور اب 100 روپے کے کارڈ پر صارفین کو 72 روپے 77 پیسے کا بیلنس ملے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر مسلسل ٹیکسوں کے بم برسا رہی ہے، ان حالات میں اب گھبرانے نہیں مرنے کا وقت ہوا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button