جہلم

ہم سب کو مل کر سرسبز پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضیاء اللہ

جہلم: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم ضیاء اللہ نے موسم برسات شجرکاری مہم کے تحت سیشن کورٹ کے احاطہ میں پودے لگائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ امجد اقبال اور مس مسباح سول جج نے بھی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ ہمیں شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے، ان کی دیکھ بھال کرنا اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانا انسان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ درخت لگانا آسان ہے لیکن ان کی حفاظت کرنا مشکل ہے، ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کریں کیونکہ جہاں پر درخت ہوتے ہیں وہاں پر موسم خوشگوار اور ہوا صاف ہوتی ہے اور وہاں کے لوگ صحت مند رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر سرسبز پاکستان بنانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری ماحول کے تحفظ اور زمین کو سنوارنے کے ساتھ بارشوں کا قدرتی ذریعہ ہے۔ شدید گرمی، سیلاب سے بچاؤ کیلئے شجرکاری مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور گرمی کی شدت کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کٹائی ہے، ہمیں اس عمل کو روکنے کیلئے اپنا مناسب کردار ادا کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button