جہلم

امام حسین ؑوہ عظیم ہستی ہیں جن کا ذکر ہر روز اور ہر گھڑی کیا جا تا رہے گا۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: سیدنا حضرت امام حسین ؑوہ عظیم ہستی ہیں جن کا ذکر یوم عاشور تک ہی نہیں بلکہ ہر روز اور ہر گھڑی کیا جا تا رہے گا، حضرت امام حسینؑ نے کسی ذاتی لا لچ ومفاد کیلئے یا اقتدار کیلئے نہیں بلکہ دنیا بھر میں قرآنی نظام کے نفاذ کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑکے یزیدی دشمن تو مر کے مٹ گئے مگرحضرت امام حسین ؑ کل بھی اور آج بھی بلکہ قیامت تک زندہ و جاویدر ہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین ؑ نے کسی لا لچ یا اقتدار کیلئے نہیں بلکہ دنیا بھر میں قرآنی نظام کے نفاذ کیلئے بے مثال قربانیاں دیں جو رہتی دنیاء تک یاد رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button