جہلم
جہلم میں نامعلوم مسلح شخص کی موٹرسائیکل سوار پر فائرنگ، رپورٹ درج

جہلم: نامعلوم مسلح شخص نے سول لائن جہلم بابا مہندی شاہ روڈ پر موٹر سائیکل پر فائرنگ کرد ی، موٹرسائیکل سوار بال بال بچا۔
تفصیلات کے مطابق انوار افضل قریشی نے تھانہ سول لائن کو اپنی تحریری درخواست میں بتایا کہ میں گزشتہ رات تقریبا پونے 12 بجے اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں مجھے نامعلوم مسلح شخص نظر آیا جو میری طرف آ رہا تھا میں اپنی موٹر سائیکل نمبرجے ایم کے 7545کو گلی میں کھڑا کر کے ساتھ ہی بھاگ کر اپنی جان بچائی۔
انوار افضل قریشی نے بتایا کہ نامعلوم مسلح شخص نے میرے موٹر سائیکل کو فائر مار کر بھاگ گیا۔ تھانہ سول لائن جہلم نے رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔