جہلماہم خبریں

سیلاب متاثرین مدد کے منتظر، سیاسی پارٹیوں کی بے حسی پر جہلم بار کی مکمل ہڑتال

جہلم: سیلاب متاثرین مدد کے منتظر ، سیاسی پارٹیوں کی بے حسی پر جہلم بار نے مکمل ہڑتال کی۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم سید جرار حیدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کی وجہ سے متاثرین تاحال شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ان کی بروقت امداد نہ کرنا پاکستان میں تمام حکومتوں کی مجرمانہ غفلت اور سیاسی پارٹیوں کی بے حسی پر جہلم بار بھرپور مذمت کرتی ہے۔

ڈسٹرکٹ بار جہلم یہ مطالبہ کرتی ہے کہ سیاسی قائدین ملک کے نازک حالات میں سیاست چھوڑ کر متاثرین سیلاب کی بحالی پر توجہ دیں اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے سماجی کارکنوں اور تنظیموں کو وہاں موجود لٹیروں سے تحفظ فراہم کریں اور قانونی کارروائی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button