جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں چوری کی وارداتیں، نامعلوم چور 2 موٹرسائیکل اور 2 موبائل فون لے اڑے

جہلم: چوری کی وارداتیں، نامعلوم چور 2 موٹرسائیکل اور 2 موبائل لے اڑے، چوری کی وارداتو ں سے شہری پریشان، دکانوں، گھروں اور محلوں میں چوری کی وارداتیں روز کا معمول، شہریوں کی جانب سے متعدد مقدمات درج، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے کو ششوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن سکنہ ایبٹ آباد حال مسلم ٹاؤن جہلم نے پو لیس کو بتا یاکہ میں نے اپنا موٹرسائیکل اپنے گھر کے باہر گلی میں کھڑا کیا جو کوئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیاہے۔تھا نہ سول لائن پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

محمد انور سکنہ محلہ مغلاں ہرن پور تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم نے تھا نہ پنڈ دادنخان پو لیس کو بتا یا کہ میں نے اپناموٹرسائیکل ہنڈا 70CCپنڈدادنخان شہر بھٹہ برتن سٹور کے سامنے کھڑا کیا جو کوئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیاہے، تھانہپنڈ دادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

عبدالجبار سکنہ تحصیل دینہ ضلع جہلم نے مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ میرے بیٹے کے سرہانے سے نامعلوم چور 2 عدد موبائل فون چوری کرکے لے گئے ہیں، تھا نہ منگلا کینٹ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button