جہلماہم خبریں

چوہدری فرخ الطاف کے وفاداری بدلنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 66 (جہلم ون) سے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے ترجمان ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے کہا ہے کہ یہ کپتان کو چھوڑنے کا وقت نہیں چوہدری فرخ الطاف سینہ تان کر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی،چوہدری فرخ الطاف کے وفاداری بدلنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا چوہدری فرخ الطاف اصول پسند سیاستدان ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں سینہ تان کے چلتے ہیں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے مشکل صورتحال میں کپتان کے ساتھ سینہ تان کے کھڑے ہیں چند مخالفین سستی شہرت کے چکروں میں من گھڑت افواہیں پھیلا رہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ڈاکٹر فضل الحق نے مزید کہا کہ تمام معاملات لگتا ہے افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں گے،میرا ذاتی خیال ہے کہ پنجاب کے شہنشاہ پرویز الٰہی ہوں گے اور فوج کے سپہ سالار کو مزید ایک سال کام کرنے کا موقع ملے گا، دوسری صورت میں نئے سپہ سالار کی تعیناتی بھی باہمی رضامندی سے ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button