جہلم

وائے کراس ضلع کچہری جہلم تا چک دولت روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو شدید دشواری کا سامنا

جہلم: وائے کراس ضلع کچہری ، تا چک دولت روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،مسافروں کو سفر کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، مذکورہ سڑک پر گہرے گڑھے بن چکے ہیں، برسات کے دنوں میں ان گھڑوں میں پانی بھر جاتا ہے جو بڑے جو ہڑوں کا منظر پیش کرتے ہیں۔

اندرون شہر کی سڑک پر گھروں کا گندا پانی بھی سڑک کی تباہی کا سبب بنا ہوا ہے۔ گہرے گڑھے بننے کی وجہ سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں و موٹر سائیکل کھٹارہ بنتی جارہی ہیں اور گڑھوں میں گرنے کے باعث متعدد شہری شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ مذکورہ سڑک پر بلال ٹاؤن، چونترہ ،کھرالہ، چک دولت، پنڈی موڑ، جکر، رانجھا میرا، بوہڑیاں دلیال جیسے اہم قصبے ہیں۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی عدم توجہی کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں شدید دشواری جھیلنا پڑ رہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز مالکان بھی اس مسئلہ پرپریشانی کا شکار ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ انکی گاڑیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں جن کا انہیں مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑ تا ہے۔

عوامی سماجی، رفاعی، فلاحی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچہری وائے کراس تا چک دولت روڈ کو از سر نو تعمیر کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں سمیت ٹرانسپورٹرز کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button