جہلماہم خبریں

جہلم میں مصنوعی مہنگائی کا جن بوتل سے مکمل طور پر باہر نکل آیا

جہلم: شہر اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی کا جن بوتل سے مکمل طور پر باہر نکل آیا، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں نے کمر توڑ مہنگائی کے باوجود شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے، ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں کرنے کی بجائے مکمل طور پر چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے، سروے کے دوران شہری پھٹ پڑے۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ دور میں مہنگائی کی وجہ سے ہم دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہیں، دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے گراں فروشوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے اپنے دفاتر تک محدود ہیں اور گراں فروشوں کو انتظامیہ نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button