جہلم

جہلم میں لیگی رہنما کا قتل، ن لیگی قیادت کا امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش

جہلم: مسلم لیگ (ن) سرائے عالمگیر کے صدر اور سابق یوسی چیئرمین راجہ رؤف آف بھوانج کو ڈکیتی اور اغوا کے بعد قتل کی واردات پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں سمیت مقامی قائدین نے پنجاب اور بالخصوص جہلم میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ رؤف کا بہیمانہ قتل، دہشت گردی اور لاقانونیت کی انتہاء ہے۔

ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ، سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین، سابق این پی اے چوہدری لال حسین اور سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے اپنے بیان میں کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال صوبائی حکومت کی نا اہلی کی زندہ مثال ہے، ہم اپنے ساتھی کے قتل پر خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قتل کے اسباب سامنے لائے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button