جہلم

جہلم میں خالص دودھ نایاب، من مانی قیمت پر کریم نکلے اور پانی ملے مضر صحت دودھ کی فروخت

جہلم: شہر اور گردونواح میں خالص دودھ نایاب، من مانی قیمت پر کریم نکلے اور پانی ملے مضر صحت دودھ کی فروخت جاری، شہری لسی نما پتلا دودھ اضافی نرخوں پر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور، ناقص و غیر معیاری دودھ کے استعمال سے بزرگ شہری و معصوم بچے معدے کے السر، ہیپاٹائٹس اور پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلاہو نے کی اطلاعات، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو ملاوٹ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں دودھ فروشوں کی طرف سے جن کی اکثریت مضافات سے دودھ لا کر فروخت کرنے والوں کی ہے من مانی قیمتوں پر کریم نکلا اور پانی ملاپتلا دودھ فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے، دودھ فروش دکاندار مبینہ طورپر کریم نکلا دودھ اور گنداپانی ملا دودھ جس میں دہی اور کھوئے کے لئے دودھ کو گاڑھا کرنے کے لئے مبینہ طور پر مختلف اقسام کے مضر صحت پاؤڈر اور کیمیکل ملاکر سر عام شہریوں کو گلی محلوں میں گھروں میں فروخت کر رہے ہیں۔

خودہی آئے روز من مانی کرتے ہوئے دودھ کے نرخوں میں اضافہ کر لیتے ہیں جبکہ شہری زیادہ نرخوں پر مضر صحت دودھ خریدکر استعمال کرنے کے باعث شہری معدے کے السر، ہیپاٹائٹس اور پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے شہریوں کے مسائل سے مکمل لا تعلقی اختیار کر رکھی ہے۔

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور مضر صحت دودھ، دہی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button