سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں بیوہ خاتون بچوں کی بھوک مٹانے کیلئے بکری چوری کرتے گرفتار

سوہاوہ میں مہنگائی بے روزگاری سے تنگ خاتون بکری چوری کرتے گرفتار، علاقہ مکینوں نے خاتون کو فرار ہوتے ہوئے مسافر وین سے اتار لیا، بکری برآمد کر کے خاتون کوتھانہ سوہاوہ پولیس کے حوالے کر دیا، بکری کے مالک نے خاتون پر مجبور بیوہ پر ترس کھاتے ہوئے معاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں بیوہ خاتون نے بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے مجبور ہو کر بکری چوری کر لی، علاقہ مکینوں نے پکڑ کر سوہاوہ پولیس کے حوالے کیا۔

بیوہ خاتون نے روتے ہوئے پولیس کوبتایا کہ گھر میں کافی دنوں سے فاقہ ہے، چار بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے اور گھر میں کھانے کا انتظام کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔

بکری کے مالک نے مجبور بیوہ خاتون پر ترس کھاتے ہوئے معاف کر دیا، تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او نے بیوہ خاتون کو آٹا، چینی، گھی اور کرایہ دے کر گھر بھیج دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button