
جہلم پولیس کی مویشی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی، مویشی چور ملزم گرفتار، پولیس نے ملزم سے 5 لاکھ پچاس ہزار مالیت کے مویشی برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیم نے ملزم امتیاز کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا، ملزم سے پانچ لاکھ پچاس ہزار مالیت کے جانور برآمد کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او صدر معہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، مویشی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔