جہلم

جہلم شہر کے ٹرانسپورٹرز مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف

جہلم: شہرکے ٹرانسپورٹرز مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی عدم توجہ پبلک ٹرانسپورٹرز نے از خود کرائے بڑھا دیئے، مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں، متعلقہ اتھارٹی کا وجود ختم، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم توجہی سے ٹر انسپورٹرز مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں، اندرون شہر سمیت دیگر اضلاع و شہروں میں سفر کرنے کے کرائے ٹرانسپورٹرز نے از خود بڑھاکر وصول کرنے شروع کررکھے ہیں، مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

اس حوالے سے مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر رکھا ہے۔ کرایوں میں اضافے کیساتھ ہائی ایسسزاور بسوں کے کنڈیکٹرز کی مسافروں کے ساتھ بدتمیزی بھی دیکھنے میں آتی ہے اس کے برعکس ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ سرکاری اعلان کے بغیر ہی کر رکھا ہے اگر کوئی مسافر اضافی کرائے بابت استسفار کرے تو اسے گاڑی سے ویران جگہ پر اتار دیا جاتا ہے۔

گاڑیوں میں کرایہ نامہ آویزاں کرنا تو درکنار سرکاری کرائے کی وصولی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اضافی کرائے وصول کئے جارہے ہیں ۔جس پر نہ تو متعلقہ اتھارٹی نوٹس لیتی ہے اور نہ ہی سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس بابت کرائے نامے چیک کرتے ہیں ، ضلع بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی عدم توجہی اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ مالکان نے مقرر کردہ کرایوں سے کئی گنا زائد وصولی وطیرہ بنا لی ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں سمیت مسافروں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button